ETV Bharat / city

اترپردیش میں 35 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 10:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے تمام اضلاع سمیت رامپور میں بھی آج سے 35 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ 17 اپریل یعنی آج رات 8 بجے سے 19 اپریل بروز پیر صبح 7 بجے تک 35 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

UP goes under 35-hour lockdown from today

اترپردیش کے تمام اضلاع میں کورونا کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اتوار کو لاک ڈاؤن کا فیصلہ لیا ہے۔ ضروری سہولیات اور ناگزیر حالات کو چھوڑکر کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں جبکہ اتوار کے روز رامپور شہر کو سینیٹائز کرنے کا کام کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی اگر کوئی شخص بغیر ماسک کے نظر آیا تو اس سے ایک ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کیے جائیں گے اور اگر کوئی دوبارہ بغیر ماسک کے نظر آیا تو اس سے 10 ہزار روپے وصول کے جائیں گے'۔

ویڈیو

پولیس کی جانب سے ماسک چیکنگ مہم بھی اب رفتار پکڑتی جا رہی ہے۔ آج پولیس نے رامپور کے بازاروں میں گھوم کر دکانداروں کے ماسک چیک کیے۔ جہاں ماسک نہ ہونے پر کئی دوکانداروں کے چالان بھی کاٹے، وہیں ایک دوران کی جانب سے چالان کی رقم نہ ادا کرنے کی وجہ سے پولیس اس شخص کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کر تھانہ بھی لے گئی۔

دوسری طرف ضلع میں کورونا کا قہر بدستور جاری ہے۔ جمعہ کو آئی رپورٹ کے مطابق 95 نئے متاثرین کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 512 ہو گئی ہے۔ حالانکہ اس دوران 50 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں جنہیں آئسولیشن وارڈ سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.