ETV Bharat / city

اعظم خاں کی 74 ویں سالگرہ: سماجوادی کارکنان نے خاموش سائیکل ریلی نکالی

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 8:56 PM IST

لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں زیر علاج سماجوادی پارٹی کے رہنما اور رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں کا آج 74 واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر رامپور سماجوادی چھاتر سبھا کے کارکنان نے منھ پر پٹیاں باندھ کر خاموش سائیکل ریلی نکالی۔

: سماجوادی کارکنان نے خاموش سائیکل ریلی نکالی

ریاست اترپردیش کے رامپور میں سماجوادی چھاتر سبھا کے کارکنان نے سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنماء اور رکن پارلیمان اعظم خاں کے 74 ویں یوم پیدائش پر خاموش سائیکل ریلی نکالکر اعظم خاں اور عبداللہ اعظم کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ وہیں عوام کو محمد علی جوہر یونیورسٹی کے تحفظ کا پیغام دیا۔

لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں زیر علاج سماجوادی پارٹی کے رہنما اور رامپور کے رکن پارلیمان اعظم خاں کا آج 74 واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر رامپور سماجوادی چھاتر سبھا کے کارکنان نے منھ پر پٹیاں باندھ کر خاموش سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

سماجوادی کارکنان نے خاموش سائیکل ریلی نکالی

چھاتر سبھا کے ضلع صدر ویبھو یادو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنان ہر برس اپنے رہنما اعظم خاں کی یوم پیدائش کا اہتمام بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ کرتے ہیں لیکن یوگی حکومت کی ظلم و زیادتیوں کے باعث اعظم خاں گذشتہ برس سے سیتاپور جیل میں قید ہیں، اس لئے سماجوادی کارکنان اس مرتبہ اعظم خاں کی سالگرہ کو بہت سادگی سے منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مون سائکل ریلی نکالکر، جہاں اعظم خاں اور عبداللہ اعظم کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں، ساتھ ہی وہ عوام کو جوہر یونیورسٹی کے تحفظ کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ویبھو یادو نے کہا کہ ان کو کافی تکلیف ہو رہی ہے کہ ان کے رہنماء اعظم خاں آج اس خوشی کے موقع پر ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:یوم آزادی پر دہلی میں کسان ریلی نہیں ہوگی، سخت حفاظتی انتظامات

واضح رہے کہ رامپور شہر اسمبلی سیٹ سے 9 مرتبہ رکن اسمبلی اور اترپردیش حکومت میں 4 بار وزیر رہ چکے محمد اعظم خاں 14 اگست 1948 کو رامپور کے ایک بہت ہی معمولی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم باقر اسکول، جو اس وقت جونئر ہائی اسکول تھا، میں حاصل کی۔ ہائی اسکول سندر لال انٹر کالج سے پاس کیا۔ اعلی تعلیم کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی چلے گئے تھے اور وہاں ایل ایل ایم تک حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.