ETV Bharat / city

'ڈاکٹرز کا تعاون و احترام کیا جائے' - مرادآباد طبی عملے پر حملہ

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں مقامی افرا دکی جانب سے طبی عملے پر حملے پر اپنی تشویش کا اظہا کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے لوگوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے علامات ملنے پر لوگوں کو جانچ کے لئے آگے آنا چاہے اور ڈاکٹروں کا تعاون و احترام کرنا چاہئے۔

ڈاکٹروں کا تعاون و احترام کریں: اکھلیش
ڈاکٹروں کا تعاون و احترام کریں: اکھلیش
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 3:51 PM IST

اکھلیش یادو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا" جنہیں بھی کورونا وائرس کے علامات دکھیں انہیں خود جانچ کے لئے آگے آنا چاہے اور ان ڈاکٹروں کا تعاون و احترام کرنا چاہے جو اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر آپ کی جان بچا رہے ہیں۔

کورونا سے بچاو کے لئے حکومت کی پالیسیوں سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ' یوگی حکومت کو اس معاملے میں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبھی طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بھی لوگوں کوخائف کر کے نہیں بلکہ یقین میں لے کر سبھی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.