ETV Bharat / city

سماجوادی کی سائیکل ریلی میں جوش و خروش ندارد

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں آج سماجوادی پارٹی کی جانب سے سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ لیکن یہ ریلی پھیکی ہی نظر آئی کیوں کہ اس میں لوگوں کی تعداد کافی کم رہی۔

سماجوادی کی سائیکل ریلی میں جوش و خروش ندارد
author img

By

Published : Oct 18, 2019, 12:09 AM IST

سائیکل ریلی پارٹی دفتر دارالعوام سے شروع ہوکر شہر کے مختلف چوک و چوراہوں سے گزرتی ہوئی توپ خانہ روڈ پر واقع پارٹی دفتر پر ختم ہوئی۔ اس ریلی کی قیادت اعظم خان کے چھوٹے بیٹے و رکن اسمبلی عبداللہ اعظم نے کی۔

سماجوادی کی سائیکل ریلی میں جوش و خروش ندارد

جیسے جیسے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کی تاریخ نزدیک آرہی ہے ویسے ہی تمام امیدوار اپنی تشہیری مہم اور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق رامپور اسمبلی سیٹ سماج وادی پارٹی کے لیے عزت و وقار کا مسئلہ بن چکا ہے۔ یہاں مقابلے میں ایک طرف حکمراں جماعت کے امیدوار بھارت بھوشن گپتا ہیں تو وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ ہیں۔

اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت آج سماجوادی پارٹی نے اعظم خاں کی اہلیہ کی حمایت میں سائیکل ریلی کا اہتمام کیا۔ ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم نے سائیکل چلاکر اس ریلی کی قیادت کی۔

انتخابی تشہیر اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی اس سائیکل ریلی میں کارکنان کی وہ تعداد دکھائی نہیں دی جتنی توقع کی جا رہی تھی۔ شاید اسی وجہ سے ریلی کی قیادت اعظم خاں نے نہیں کی، اعظم خان پارٹی دفتر تو پہنچے لیکن کارکنان کی کم تعداد دیکھ کر ریلی کی قیادت عبداللہ اعظم کو سونپ دی۔

اعظم خان نے گذشتہ روز ایک جلسے کے دوران کہا بھی تھا کہ سائیکل ریلی میں وہ بھی سائیکل چلائیں گے۔ لیکن آج وہاں موجود رہنے کے باوجود بھی وہ اس ریلی میں شامل نہیں ہوئے۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں آج سماجوادی پارٹی کی جانب سے سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ سائیکل ریلی پارٹی دفتر دارالعوام سے شروع ہوکر شہر کے مختلف چوک و چورہاوں سے گزرتی ہوئی توپ خانہ روڈ واقع واپس پارٹی دفتر آکر ختم ہوئی۔ اس ریلی کی قیادت سماجوادی پارٹی کے سوار ٹانڈہ کے ایم ایل اے عبداللہ اعظم نے کی جو رکن پارلیمان اعظم خاں کے چھوٹے فرزند بھی ہیں۔

Body:وی او
جیسے جیسے ضمنی انتخاب کے لئے پولینگ کی تاریخ نزدیک آ رہی ہے ویسے ہی تمام امیدوار اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں۔اسمبلی حلقہ رامپور میں یہ الیکشن عزت و وقار کا الیکشن بن چکا ہے۔ یہاں مقابلے میں ایک طرف حکمراں جماعت کے امیدوار بھارت بھوشن گپتا ہیں تو وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ ہیں۔
اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت آج سماجوادی پارٹی نے اعظم خاں کی اہلیہ کی حمایت میں سائیکل ریلی کا اہتمام کیا۔ ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم نے سائیکل چلاکر اس ریلی کی قیادت کی۔ انتخابی تشہیر اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی اس سائیکل ریلی میں کارکنان کی وہ تعداد دکھائی نہیں دی، جتنی توقع کی جا رہی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس ریلی کی قیادت اعظم خاں کو کرنی تھی اور وہ پارٹی دفتر پہنچے بھی لیکن کارکنان کی کم تعداد دیکھر اس ریلی کی قیادت انہوں نے عبداللہ اعظم کو سونپ دی۔
اعظم خان نے گذشتہ روز ایک جلسہ کے دوران کہا بھی تھا کہ سائیکل ریلی میں وہ بھی سائیکل چلائیں گے۔ لیکن آج وہاں موجود رہنے کے باوجود بھی وہ اس ریلی میں شامل نہیں ہوئے۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.