ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں مقامی لوگوں نے شہریت ترمیمی قانون اور جے این یو میں ہوئے پر تشدد حملے کی مذمت کرتے ہوئے طلبا پر بربریت کی ایک پینٹگ بنائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت اس قانون کو واپس لے اور طلبا پر ہوئے حملے کی کڑی کاروائی۔
مقامی باشندہ منوج شرما کا کہنا ہے کہ' یونیورسٹیز کے طلبا پر بربریت اور پر تشدد حملے ہورہے ہیں، جمہوریت اورآئیں مخالف قانون بنا یا جا رہا ہے، جو کہ بھارت کی جمہوریت کے لیے بے حد خطرناک ہے۔
مزید پڑھیں: دہلی ہوائی اڈے پر 8 علماء حراست میں
انہوں نے کہا کہ پورا بھارت مسلسل اس قانون کی مخالفت کر رہا ہے، لیکن حکومت اس کے باوجو ان کی مانگیں ماننے کو راضی نہیں ہے۔