کورونا وائرس وبا کے باعث پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ایسے میں پولیس پوری مستعدی کے ساتھ مختلف مقامات پر دکھائی دے رہی ہے، جو کسی کو بھی بلا وجہ باہر نکلنے سے روکتی ہے اور ضرورت پڑنے پر کاروائی بھی کرتی ہے۔
اسی کے تحت اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے کندرکی اسمبلی حلقہ کے تحت مرادآباد سے آگرہ ہائی وے شاہراہ پر سبھی آنے جانے والی گاڑیوں کی پولیس سختی کے ساتھ چیکنگ کر رہی ہے اور لوگوں سے پوچھ گچھ کے بعد ہی آگے جانے دے رہی ہے۔
لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری کے لئے پولیس آبادی والے علاقوں میں لوگوں سے اپیل بھی کر رہی ہے کہ وہ باہر نہ نکلیں ورنہ ان پر کاروائی کی جائے گی۔
ای ٹی وی بھارت نے مرادآباد آگرہ ہائی وے کا جائزہ لیا، جس پر گاڑیاں نہ کے برابر تھیں۔ پولیس نے بیریکیٹنگ کر رکھی ہے تاکہ کوئی بھی آسانی سے یہاں سے نہ جا سکے۔ اس کے علاوہ کسی بھی آنے جانے والوں کو پولیس روکتی ہے اور ان سے اس کی وجہ دریافت کرنے کے بعد ہی انہیں جانے دیتی ہے۔