ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں جنگلی خنزیر کے حملہ کرنے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کچھ لوگ تھانہ بلاری علاقہ کے گاؤں سندرپر کے گنے کے کھیت میں کام کر رہے تھے تبھی ایک جنگلی خنزیر نے ایک شخص پر حملہ کر دیا۔
زخمی شدہ شخص کا نام مول چند موریہ ہے اور اس کی عمر 40 سال بتائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے اسے علاج کے لیے فورا مقامی اسپتال لیکر گئے جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔