بھارتیہ جنتا پارٹی 16، 17 اور 18 کو اتر پردیش کے چار پارلیمانی حلقوں میں جن آشیرواد یاترا نکالنے جارہی ہے۔ بی جے پی کی اس جن آشیرواد یاترا پر بولتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاجی یوسف انصاری نے کہا کہ بی جے پی کی یہ کس طرح کی جن آشیرواد یاترا ہے؟ جب عوام مہنگائی سے پریشان ہیں۔ لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں، ملک بربادی کی طرف جارہا ہے اس کے بعد بھی بی جے پی اترپردیش اور دہلی میں جن آشیرواد یاترا نکالنے جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول اور ڈیزل 100 روپیہ کے پار ہے۔ یہی ان کا آشیرواد ہے۔ گیس سلینڈر 900 روپیہ کے پار ہے یہی ان کا آشیرواد ہے۔ لوگ بے روزگار ہیں یہی ان کا آشیرواد ہے۔
مزید پڑھیں:یوگی کے وزیراعلی چہرہ ہونے پر بی جے پی سے اتحاد نہیں:راج بھر
کورونا کے دوران لوگوں کو دوائیاں نہیں ملیں اور لاشوں کی آخری رسومات ادا نہیں ہوئیں، لاشیں ندی میں تیرتی رہیں یہی ان کا آشیرواد ہے۔