ETV Bharat / city

نتن گڈکری نے رامپور کے ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا - چھوٹے ہنرمندوں کے ہنر کو منظرعام پر

دستکاروں کے ہنر کو فروغ دینے کے مقصد سے رامپور میں 18 دسمبر سے لیکر 27 دسمبر تک قومی سطح کے ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آج اس کا باقاعدہ آغاز مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ورچوول کانفرنس کے ذریعہ کیا۔ جبکہ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اور ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ نے رامپور پہنچ کر اس ہنر ہاٹ کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔

Nitin Gadkari to inaugurate Rampur's 'Hunar Haat'

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 11:03 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں قومی سطح کے ہنر ہاٹ کا افتتاح آج مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ورچوول کانفرنس کے ذریعہ کیا۔ جبکہ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اور ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ ہنر ہاٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے ہنر ہاٹ کے مقام پر پہنچے۔

دستکاروں کے ہنر کو فروغ دینے کے مقصد سے رامپور میں 18 دسمبر سے لیکر 27 دسمبر تک قومی سطح کے ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آج اس کا باقاعدہ آغاز مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ورچوول کانفرنس کے ذریعہ کیا۔ جبکہ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی اور ریاستی وزیر بلدیو سنگھ اولکھ نے رامپور پہنچ کر اس ہنر ہاٹ کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔

ویڈیو

رامپور کی مسلم خواتین کی دستکاری کا خاص ہنر جسے 'چٹا پٹی اور پٹا پٹی' کہا جاتا ہے، اس کا ذکر کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا کہ رامپور کی مسلم خواتین کپڑوں پر بہت خوبصورت ڈیزائن تیار کرتی ہیں۔ اس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نقوی جی ان خواتین کے لیے فیشن ڈیزائن کے سینٹر کھولو، میں اس میں مدد دونگا۔

اس پروقار تقریب کے بعد مختار عباس نقوی نے دیگر وزرا کے ساتھ ملکر آسمان میں غبارے چھوڑ کر ہنرہاٹ کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف اسٹالوں کا بھی جائزہ لیا۔ کورونا وباء کے دور میں یہاں سوشل ڈسٹینسنگ کی بھی دھجیاں اڑتی نظر آئیں۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ' ملک کے چھوٹے ہنرمندوں کے ہنر کو منظرعام پر لاکر ان کو سماج کے اہم دھارے سے جوڑنے کے لیے ہنر ہاٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔'

رامپور میں شروع ہوئے اس ہنر ہاٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں کی ثقافت سے بھی لوگ لطف اندوز ہو رہے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ہنر ہاٹ سے چھوٹے ہنر مندوں کو کتنا فائدہ حاصل ہو سکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.