مرادآباد ایس ایس پی پون کمار اور محکمہ کے اعلی افسران نے مرادآباد پولیس لائن میں صحافیوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں نئے ایس ایس پی کو شہر کے حالات و دیگر باتیں بتائی گئی۔
اس کے علاوہ جن تھانوں، پولیس چوکیوں میں لوگوں کی شکایات حل کرنے میں کوتاہی کی جارہی ہے ان کے بارے میں بھی باور کرایا گیا۔
ایس ایس پی پون کمار نے صحافیوں سے کہا 'اگر ایسا ہے تو سب سے پہلے انہی کاموں کا معائنہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرادآباد پہنچنے کے بعد میری اولین ترجیح جرائم پر شکنجہ کسنے کے ساتھ ساتھ شہر کے ٹریفک کی پریشانی کو درست کرنا ہوگا۔
شہر کے تھانوں اور پولیس چوکیوں پر لوگوں کی شکایتوں کو پہلے دیکھا جائے گا کیوں کہ کسی بھی شکایت کو حل کرنا پولیس کی پہلی ذمہ داری ہے۔