ETV Bharat / city

مظفر نگر: شیو مندر کی دیکھ بھال کر رہے ہیں مسلمان - شیو مندر

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر کوتوالی کے علاقے محلہ لدھا والا میں واقع تقریبن 50 سالہ پرانا شیو مندر ہے۔ اس مندر کی دیکھ بھال کا کام گزشتہ 30 برسوں سے مسلم معاشرے کے لوگ کر رہے ہیں۔

Muzaffarnagar: Muslims have been taking care of Shiv Mandir for almost 30 years
مظفر نگر: شیو مندر کی تقریبا 30 برسوں سے دیکھ بھال کر رہے ہیں مسلمان
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 10:02 PM IST

ضلع مظفرنگر کے رہائشی مسلم لوگوں نے بتایا کے جہاں پر یہ شیو مندر موجود ہے وہاں پر تقریبا 1992 سے قبل ہندو معاشرے کے لوگ رہا کرتے تھے لیکن 1992 میں بابری مسجد کے شہید ہونے کے بعد ہوئے فساد میں یہاں سے ہندو معاشرے کے لوگ دھیرے دھیرے اپنے اپنے گھروں کو فروخت کر چلے گئے تھے اور اپنے ساتھ مندر میں موجود سبھی مورتیاں اپنے ساتھ لے گئے۔

ویڈیو

تبھی سے ہی مسلم معاشرے کے لوگ مندر کی صاف صفائی کے کام کو انجام دے رہے ہیں وہاں کے رہائشی لوگوں نے بتایا کہ یہ شیو مندر تقریب 50 سالہ پرانا ہے۔یہاں پر بابری مسجد کے شہید ہونے کے بعد ہوئے فساد سے پہلے ہندو مذہب کے لوگ بھی یہاں پر رہتے تھے۔ جو فساد کے بعد اپنے اپنے گھروں کو فروخت کر یہاں سے چلے گئے۔ ان کو یہاں سے گئے تقریبا 30 سال کے قریب ہو گئے ہیں۔ تبھی سے ہی مسلم معاشرے کے لوگ ہی اس شیو مندر کی دیکھ ریکھ کا کام کر رہے ہیں۔صاف صفائ کے ساتھ ساتھ ہر سال لپائی پوتائی وغیرہ کا کام مسلم معاشرے کے لوگ ہی بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

یہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم جس طرح اپنی مسجد میں صاف صفائی کا کام کرتے ہیں، اسی طرح یہ شیو مندر بھی ایک مذہبی مقام ہے۔ اسلئے ہم یہاں کی صاف صفائی دیکھ۔ریکھ کرتے ہیں اور ہمیں اس کام کو کرنے میں خوشی ملتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.