ETV Bharat / city

ٹریکٹر پریڈ میں کسان کی موت پر مسلم ملی رہنما تعزیت کے لیے پہنچے

26 جنوری کو دہلی میں ٹریکٹر پریڈ کے دوران ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے ایک کسان نوریت سنگھ کی موت ہو گئی تھی۔ مسلم قائدین کے ایک وفد نے آج مہلکوک نوریت سنگھ کے گاؤں ڈبڈبا پہنچ کر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

Muslim leader arrives to offer condolences
مسلم ملی رہنما تعزیت کے لیے پہنچے
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 12:49 AM IST

26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقع پر دہلی کے لال قلعہ میدان پر ہوئے کسانوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے دوران رامپور کے ایک 26 سالہ نوجوان کسان نوریت سنگھ کی موت واقع ہو گئی تھی، جس کے بعد مہلوک کے اہل خانہ نے لاش کو رامپور لاکر پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے آبائی گاؤں ڈبڈبا میں آخری رسومات ادا کر دی تھی۔

نوریت سنگھ کے گھر پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔ اسی دوران آج مسلم ملی قائدین کا بھی ایک وفد مہلوک نوریت سنگھ کے گاؤں ڈبڈبا پہنچا۔ تنظیم اتحاد ملت کے صدر فرحت احمد خان جمالی نے کسان نوریت سنگھ کی موت پر اپنے گہرے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی اس طرح سے اموات حکومت کی نااہلی کو ثابت کرتی ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ جو واقعہ لال قلعہ پر پیش آیا اس کی ہم مذمت کرتے ہیں لیکن یہ واقعہ پیش آئے، اس کا موقع کس نے دیا؟ فرحت جمالی نے کہا کہ اگر حکومت اپنی ہٹھ دھرمی اور ضد چھوڑ دیتی تو یہ ناخوشگوار واقعہ کبھی پیش نہیں آتا۔

وہیں دوسری طرف مہلوک کے اہل خانہ پولیس کی تحقیقات پر یقین نہیں کر رہے ہیں۔ وہ اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مہلوک کے دادا 82 سالہ ہردیپ سنگھ ڈبا کہتے ہیں کہ ان کے پوتے کو پولیس نے گولی مارکر ہلاک کیا ہے اور پولیس خود کو بچانے کے لیے من گھڑت کہانیاں بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں نے ہی یہ تشدد برپا کیا ہے تو وہ گزشتہ 2 ماہ سے کیسے پرامن طریقہ سے اپنی تحریک چلا رہے تھے؟ تعزیت کرنے والے مسلم رہنماؤں کے وفد کی جانب سے جمعیت علمائے ہند کے ضلع صدر مولانا اسلم جاوید قاسمی، مولانا انصار احمد قاسمی، اسلم حسن خاں اور ریحان خان نے بھی اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.