ETV Bharat / city

مرادآباد: اکھلیش یادو کے بیان پر بی جے پی وزیرکا ردعمل - URDU NEWS

بی جے پی کے پنچایتی راج وزیر بھوپیندر چودھری نے اکھلیش یادو کے اس بیان پر کہا کہ اکھلیش یادو جس طرح کی سیاست کررہے ہیں وہ ملک کو بانٹنے والی پالیسی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مرادآباد: اکھلیش یادو کے بیان پربی جے پی وزیرکا ردعمل

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 11:24 AM IST

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایک پروگرام کے دوران اپنے بیان میں کہا تھا کہ مہاتما گاندھی، ولّبھ بھائی پٹیل اور جناح نے ایک ہی کالج سے تعلیم حاصل کی تھی اس بیان کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اکھلیش یادو کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھا کہ اب ان کی سوچ سامنے آنے لگی ہے۔ یہ لوگ سماج کو توڑنے کی بات کر تے ہیں۔

مرادآباد: اکھلیش یادو کے بیان پربی جے پی وزیرکا ردعمل

بی جے پی کے پنچایتی راج وزیر بھوپیندر چودھری نے اکھلیش یادو کے اس بیان پر کہا کہ اکھلیش یادو جس طرح کی سیاست کررہے ہیں وہ ملک کو بانٹنے والی پالیسی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہردوئی میں جناح کا موازنہ ولّبھ بھائی پٹیل سے کیا ہے جو کہ غلط ہے سردار ولّبھ بھائی پٹیل کو ہم نایک کے طور پر جانتے ہیں وزیر چودھری بھوپیندر سنگھ نے مزید کہا کہ اکھلیش یادو کی سوچ طالبانی سوچ ہے جناح کی سوچ ہے ملک کو بانٹنے والی سوچ ہے۔ اب عوام سب کچھ سمجھ چکی ہے۔ ہم اکھلیش یادو کے بیان کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.