ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں ہر برس ماہ محرم الحرام پر نکلنے والےجلوس کو پورے بھارت میں ایک الگ مقام حاصل ہے۔
رواں برس کورونا وائرس وبا اور لاک ڈاؤن کے سبب محرم الحرام کاجلوس نہیں نکلا گیا ہے۔ بلکہ ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق گھروں میں ہی عزاداری اور ماتمی مجالس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
عاشورہ کے روزے کی فضیلت
عزادار ابوالحسنین نقوی نے بتایا کہ' امروہہ میں تین محرم سے دس محرم تک امام بارگاہوں سے جلوس نکالے جاتے تھے جن میں روشن چوکیاں اور علم شامل رہتے تھے لیکن اس بار گھروں میں ہی ماتم اور ذکر کیا جا رہا ہے، کیونکہ کورونا وبا کے پیش نظر اپنی جان کی حفاظت بھی ضروری ہے۔