ETV Bharat / city

مرادآباد: گاڑیوں پر نمبر پلیٹ کے علاوہ کوئی دوسرا لفظ قبول نہیں - etv bharat urdu

ریاست اتر پردیش کی سڑکوں پر دوڑنے والی گاڑیوں پر ذات، سماج، طبقات پر مبنی الفاظ لکھنے والوں کی اب خیر نہیں ہے۔ جن گاڑیوں پر اس قسم کے الفاظ لکھے ہوں گے محکمہ ٹرانسپورٹ ایسی گاڑیوں کے خلاف مہم چلاکر دفعہ 177 کے تحت چالان کرے گا۔

Moradabad
Moradabad
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 6:04 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کی سڑکوں پر ذات، سماج، طبقات کی برتری کا اظہار کرنے کے لئے گاڑیوں پر نمبر پلیٹ کی جگہ سماج، ذات یا طبقات کے نام لکھی گاڑیاں روزانہ سڑکوں پر رفتار بھرتی دکھائی دیتی ہیں۔ مرادآباد میں دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کی کل تعداد لاکھوں سے زائد ہے اور گاڑیوں پر سماجی برتری پیش کرنے والے الفاظ لکھی گاڑیوں کی تعداد بھی کافی ہے۔

مرادآباد: گاڑیوں پر نمبر پلیٹ کے علاوہ کوئی دوسرا لفظ قبول نہیں
ٹرافک پولس اب ایسی گاڑیوں کا چالان کاٹ رہی ہے، جب ہمارے نمائندے نے مرادآباد کے فوٌارہ چوک کا جائزہ لیا تو دیکھا کہ بڑی تعداد میں ایسے چالان کاٹے جا رہے ہیں۔ اس دوران گاڑی مالکوں نے کہا کہ ہمیں اس قانون کا پتہ نہیں تھا اب اس کی جانکاری ملنے کے بعد ہم اس کو ہٹا دیں گے۔ ٹی ایس آئی انل تیاگی نے بتایا کہ ان سبھی گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے ہیں جن گاڑیوں پر سماجی برتری کو ظاہر کرنے والے الفاظ لکھت تھے اور ان لوگوں سے پانچ پانچ سو روپیہ کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.