ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں 'یوپی ورکنگ جرنلسٹ یونین' سے جڑے صحافیوں نے ڈی ایم راکیش کمار کے ذریعہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمو رنڈم بھیجا ہے۔
صحافیوں نے میمورنڈم کے ذریعے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ہزاروں صحافیوں کے خلاف جو غلط ایف آئی آر درج ہیں انہیں فوراً واپس لیا جائے اور صحافیوں کی حفاظت کی جائے۔
سینئر صحافی سنتوش گپتا نے مزید یہ مطالبہ کیا ہے کہ' حکومت صحافیوں کے لئے آشیانہ کالونی ریائتی در اور آسان کشتوں پر سبسڈی کے ساتھ مہیا کرائے آیوشمان یوجنا کی طرح صحافیوں کے لئے الگ سے ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں جس سے صحافی اپنے اور اپنے خانوادہ کا علاج کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ اسپتال میں کرا سکیں۔
مزید پڑھیں:
بینڈ باجا ایسوسی ایشن کا ڈی ایم کو میمورنڈم
صحافی سنتوش گپتا نے اس میمورنڈم میں یہ بھی لکھا ہےکہ' اگر کوئی صحافی 20 سال یا س سے زائد وقت سے اس پیشہ میں لگے ہیں تو حکومت انہیں کم از کم 15000 ہزار روپے ماہانہ پنشن دے اور کورونا وائرس وبا کے دوران جو صحافی ہلاک ہوئے ہیں ان کے اہل خانہ کو دس ہزار روپے بطور معاوضہ دے۔