ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے امبیڈکر پارک Ambedkar Park میں 'ہینڈیکیپ ہیلپ ڈیولپمنٹ سوسائٹی' Handicap Help Development Society کے زیر اہتمام مخصوص افراد کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں سوسائٹی کے سیکریٹری افسر علی نے بتایا کہ 'سرکار کے ذریعہ مخصوص افراد کے لیے چلائے جارہے منصوبوں کا فائدہ صیح طرح سے انہیں نہیں مل رہا ہے۔
مخصوص افراد میڈیا سے بتایا کہ ان کے لیے ڈرائیونگ لائیسینس جاری کرنے کا قانون جو حکومت نے بنایا ہے، وہ غلط ہے، ہم اس قانون کی مخالفت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ لائیسینس کے لیے جو قانون بنایا گیا ہے اسے واپس لیا جائے۔
انہون نے کہا کہ ہم جیسے لوگوں کے لیے فور ویلر گاڑی کے لیے جو لائیسینس بنانے کے قانون بنائے گئے ہیں اس میں یہ ہے کہ مخصوص افراد کو گاڑی پہلے خریدنی ہوگی اور لائیسینس بعد میں بنے گا اس قانون کو واپس لیا جانا چاہیے۔