خصوصی بات چیت میں عارف خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جس طرح اترپردیش میں لاک ڈاؤن کیاگیا ہے اور کورونا وائرس کے پیش نظر عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے اس پرعوام عمل تو کر رہی ہے لیکن غریب مزدور اور سڑک پر بھوکے لوگوں کے لئے یہ لاک ڈاؤن پریشانی کا سبب بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو کچھ سہولیات دینے کے لیے جن سکتی وکاس سنگھٹن آگے آیا ہے۔
عارف خان نے بتایا کہ وہ غریبوں کے لئے کھانے کے پیکٹ لوگوں کو تقسیم کریں گے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں ایک طرف پولیس محکمہ، محکمہ صحت کام کر رہا ہے اسی طرح سے پوری محنت اور لگن کے ساتھ میڈیا بھی اپنے کام کو انجام دے رہا ہے۔