ETV Bharat / city

اتر پردیش میں چار ہزار اردو ٹیچر تقرری معاملہ

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اردو ٹیچر تقرری معاملے کو ایوان میں اٹھائیں گے۔

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 7:38 AM IST

issue
issue

اتر پردیش میں چار ہزار عہدوں پر اردو ٹیچر تقرری معاملے پر سماجوادی پارٹی رہنما ایس ٹی حسن نے کہا کہ حکومت عدالت کے حکم کے باوجود توجہ نہیں دے رہی ہے، جو حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کو ظاہر کرتا ہے۔

اتر پردیش میں چار ہزار اردو ٹیچر تقرری معاملہ

اتر پردیش کے ضلع مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت میں سال 2016 میں 16460 اسسٹنٹ ٹیچر کی بھرتی نکالی گئی تھی جس میں 12460 اسسٹنٹ ٹیچر کی تقرری پوری ہو چکی ہے لیکن باقی 4 ہزار اردو اسسٹینٹ ٹیچر کی تقرری کو آج تک پورا نہیں کیا گیا ہے۔

چار ہزار اردو اسسٹنٹ ٹیچر عدالت سے بھی مقدمہ جیت چکے ہیں۔ اس کے باوجود اردو ٹیچر کی بھرتی نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اردو تعلیم کو فروغ دینا نہیں چاہتی حالانکہ اتر پردیش میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس تقرری کو جلد از جلد مکمل نہیں کیا گیا تو وہ اس ایشو کو ایوان میں اٹھائیں گے۔

ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اردو زبان کو بھی ہندو مسلم میں تقسیم کرنا چاہتی ہے اور اسی وجہ سے اب تک اردو ٹیچر کی بھرتی کے کام کو مکمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اردو زبان ہر محکمے میں بولی جاتی ہے۔ یہ زبان تہذیب کا گہوارہ ہے اور کسی بھی زبان کا تلفظ بہتر کرنے کے لئے اردو زبان سے بہتر کوئی دوسری زبان نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.