سنبھل پولیس نے 55 لوگوں کی شناخت کر لی ہے جبکہ 150 افراد کی پہچان ابھی باقی ہے۔
سنبھل میں 19 اور 20 دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا، جس میں کچھ شرپسند عناصر نے شامل ہو کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی۔
شرپسندوں نے سرکاری املاک کو کافی نقصان پہنچایا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ان کی پہچان کرتے ہوئے پوسٹر جاری کیے ہیں۔
ایس پی سنبھل یمنا پرشاد نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ، کسی بھی شرپسند کو بخشا نہیں جائے گا، مالی نقصان کی پوری بھرپائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے سیاسی افراد پر بھی مقدمہ درج کرنے کی بات کہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جانچ کے دوران کارتوس، تلوار، چاقو، طمنچے اور چاپڑ برآمد ہوئے ہیں۔
وہیں سوشل میڈیا پر غلط پوسٹ ڈالنے کے الزام میں تین افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔