ETV Bharat / city

مرادآباد: ایڈم اینڈ ایویز کنوینٹ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹراجمل سے خاص بات چیت

مرادآباد ایڈم اینڈ ایویز کنوینٹ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر اجمل نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 'تعلیم حاصل کرنا ہر فرد پر ہر حال میں ضروری ہے. ہمیں تعلیم سے دور نہیں بھاگنا چاہیے۔

ایڈم اینڈ ایویز کنوینٹ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹراجمل سے خاص بات چیت
ایڈم اینڈ ایویز کون وینٹ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹراجمل سے خاص بات چیت
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 3:55 PM IST

اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے ایڈم اینڈ ایویز کنوینٹ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر اجمل نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ تعلیم کا حاصل کرنا ہر فرد پر ہر حال میں ضروری ہے۔ اسی لیے ہمیں تعلیم سے دور نہیں بھاگنا چاہیے۔ یوپی بورڈ کے امتحانات پر خاص توجہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان میں ہونے والے یوپی بورڈ کے امتحانات کی تیاری طلبہ کو پوری محنت اور لگن کے ساتھ کرنی چاہیے اور طلبہ یہ فکر نہ کریں کہ رمضان میں امتحان کس طرح دیا جائے گا کیونکہ رمضان کا روزہ ہمیں مضبوط بناتا ہے۔

ایڈم اینڈ ایویز کون وینٹ اسکول کے پرنسپل ڈاکٹراجمل سے خاص بات چیت
انہوں نے مزید بتایا کہ 'یو پی بورڈ امتحانات کے دوران رمضان کوئی پریشانی کا سبب نہیں ہے۔ ہم اس سے نہ گھبرائیں اور کسی طرح کا ایشو نہ بنائیں۔ بلکہ امتحان کی تیاری کریں اور کرونا وائرس جیسی وبا کے وقت میں آن لائن پڑھائی کر کے کامیاب ہوں۔ انہوں نے طلبہ کے والدین سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ بچوں کو رمضان کے مہینے میں امتحان دینے کے لیے ہمت بندھائیں اور امتحانات کی تیاری میں بچوں کا ساتھ دیں۔
انہوں نے کہا کہ 'اس سے قبل بھی بہت سے امتحانات رمضان کے مہینے میں آتے رہے ہیں مگر رمضان کے مہینے میں امتحان دینے سے کسی بھی طالب علم کو کوئی پریشانی لاحق نہیں ہوتی۔ طلبہ کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' وہ امتحان کی تیاری اچھے سے کریں۔ رمضان میں سحری کے وقت پانی جوس وغیرہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں جن سے جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.