دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے لیے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹ (کرناٹک) کی جانب سے جاری دو سالہ مفت کوچنگ کی تیاری کے لیے رامپور میں اہلیتی امتحانات منعقد کیے گئے جہاں دسوی جماعت کے 150 طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ کرناٹک کے معروف شاہین تعلیمی ادارے مفت میں متعدد مقابلہ جاتی امتحانا کی تیاری کا نظم کرتی ہے، خصوصاً نیٹ اور آئی آئی ٹی جے ای ای اس میں سر فہرست ہیں۔
اس سلسلے میں شاہین گروپ ملک بھر میں انٹرس امتحانات منعقد کراتی ہے جس کے بعد طلبا و طالبات کے لیے قیام و طعام کے ساتھ بہترین تعلیم و تربیت کا نظم کیا جاتا ہے۔
اس ضمن میں گذشتہ روز رامپور میں اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے انٹرنس امتحان منعقد کیا گیا، جس میں 150 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ معروف شاہین تعلیمی ادارہ ہر ہرس شاہین اسکالر گروپ کے تحت غریب اور مستحق دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلبا و طالبات کے لیے مفت کوچنگ کا انتظام کرتی ہے تاکہ غریب اور مستحق طلبا بھی اپنا خواب شرمندہ تعبیر کر سکیں۔