ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں کورونا انفیکشن کے باعث ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آیا۔
نوگاوا سادات تھانہ علاقہ کی رہائشی بزرگ خاتون کا صبح کے روز مرادآباد کے کووڈ-19 اسپتال ٹی ایم یو میں موت ہوگئی۔
70 سالہ خاتون کو چار روز قبل سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے کنبہ کے افراد نے اسے مراد آباد کے ٹی ایم یو اسپتال میں داخل کرایا تھا۔
جس کے بعد کورونا ٹیسٹ کے لیے خاتون کا سیمپل لیا گیا اور ٹیسٹ کے بعد خاتون میں کورونا انفیکشن کی تصدیق کی گئی۔
صبح ٹی ایم یو کے کورونا وارڈ میں خاتون کی موت ہوگئی جس کے بعد اسپتال کے اہلکاروں نے لاش کو محفوظ کرکے امروہہ انتظامیہ کو اس معاملے سے آگاہ کیا۔
کورونا سے اس خاتون کی موت کی اطلاع موصول ہونے پر محکمہ صحت نے بزرگ کی میت لانے کے لیے ایمبولینس روانہ کردی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ایک ٹیم کو گاؤں میں بھی بھیجا گیا ہے تاکہ لواحقین کا ٹیسٹ کرکے انکو کورنٹین کیا جائے
محکمہ صحت کے مطابق بزرگ خاتون کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی بھی تلاش کی جارہی ہے تاکہ انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
نئے بستی والے علاقے کو مکمل طور پر سیل کرنے کے ساتھ ساتھ سینیٹائیزیشن کا کام بھی کیا جارہا ہے۔