ETV Bharat / city

مرادآباد: کورونا مثبت ڈاکٹر نظام الدین کی موت - ایک پریشان کن کیس پھر محکمہ صحت کے سامنے آیا ہے

ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز 19 مثبت کیس سامنے آنے کے بعد، آج صبح ایک پریشان کن کیس پھر محکمہ صحت کے سامنے آیا ہے۔

Corona positive Dr Nizamuddin's death
کورونا مثبت ڈاکٹر نظام الدین کی موت
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 3:09 PM IST

Updated : Apr 21, 2020, 10:27 AM IST

آج صبح ٹی ایم یو کے ہسپتال میں کورونا مثبت ڈاکٹر نظام الدین کی موت ہوگئی، جس کے بعد ضلع کے کورونا سے اموات کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ پرائمری ہیلتھ سنٹر تاج پور میں تعینات ڈاکٹر نظام الدین پچھلے آٹھ دنوں سے آئسولیشن وارڈ میں داخل تھے اور ان کے کنبے کے پانچ افراد کو بھی قرنطینہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کی موت کے بعد محکمہ صحت میں خوف کا ماحول بن گیا ہے۔ مرادآباد میں تعینات ڈاکٹر نظام الدین کا آج صبح کورونا انفیکشن کے باعث انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر نظام الدین اس وقت ضلع کے کورونا کنٹرول روم میں کام کر رہے تھے اور دس دن قبل ان کی طبیعت خراب ہونے پر آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹر نظام الدین کی جانچ کی رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد ان کے اہل خانہ کے پانچ افراد کو علیحدہ کردیا گیا۔

ڈاکٹر ایم سی گرگ، ویڈیو

انتظامیہ نے تاج پور پرائمری ہیلتھ سنٹر کو سیل کردیا اور عملہ کو بھی قرنطینہ کے لے بھیج دیا۔ ٹی ایم یو میں داخل ڈاکٹر نظام الدین کی حالت بدستور خراب ہوتی جارہی تھی اور آخری دو دن سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ آج صبح ہسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹر نظام الدین کی موت ہوگئی ، جس کے بعد صحت کے کارکنوں میں کافی ہلچل ہے۔

Last Updated : Apr 21, 2020, 10:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.