ETV Bharat / city

کسانوں کی حمایت میں نکلے کانگریسی رہنما پولیس حراست میں - ریاست اترپردیش

کسان تنظیموں کی حمایت میں کانگریس پارٹی رہنما بھی نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

کسانوں کی حمایت میں نکلے کانگریسی رہنما پولیس حراست میں

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 3:06 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں کانگریس پارٹی کے درجنوں کارکنان امروہہ کلکٹریٹ پہنچے، لیکن کسانوں کی تحریک میں شامل ہونے سے قبل ہی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، جبکہ کانگریس پارٹی کے کچھ رہنماؤں کو ان کے گھر میں ہی نظر بند کردیا گیا تاکہ وہ کسانوں کی حمایت میں نہ نکل سکیں۔

کسانوں کی حمایت میں نکلے کانگریسی رہنما پولیس حراست میں

اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر اجے کمار لالو کے حکم پر کسانوں کی تحریک میں شامل ہونے کے لئے امروہہ کلکٹریٹ آنے والے کانگریس پارٹی رہنماؤں کو پولیس کے ساتھ کافی زور آزمائی کرنی پڑی۔ آخر کار کانگریس قائدین کو ریاستی سکریٹری سچن چودھری کی زیرقیادت زبردست احتجاج کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔

کانگریس کے ضلعی صدر اومکر کٹاریہ نے کہا کہ' ریاستی صدر اجے کمار لالو کی ہدایت پر کانگریس پارٹی کے رہنما امروہہ میں کسانوں کے احتجاج میں شامل ہونے جا رہے ہیں لیکن کانگریس قائدین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ متعدد کانگریس قائدین کو نظربند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مرادآباد: کسانوں کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کا مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتکاروں کے دباؤ میں کسانوں کے خلاف کام کر رہی ہے۔ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی حمایت میں اُترے کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.