مرادآباد: بھارتی جنتا پارٹی کے رکن راجیہ سبھا ایم پی سید ظفر الاسلام نے بتایا کہ مرادآباد میں بھارتی جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا Jagat Prakash Nadda مرادآباد پہنچے تھے۔
جے پی نڈا نے سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت سے پہلے اترپردیش میں غنڈاراج تھا، ہماری حکومت میں غنڈاراج ختم ہوا ہے۔
ریاستی انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی 403 سیٹوں پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔
سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا نعرہ دینے والی پارٹی نے کتنے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس سوال پر سید ظفر الاسلام نے کہا کہ 'ہماری پارٹی مذہب اور برادری دیکھ کر کسی کو ٹکٹ نہیں دیتی ہے، ہم اسی کو ٹکٹ دیتے ہیں جو الیکشن جیتنے کی قوت ہو اور اہلیت رکھتا ہو۔'
سید ظفر الاسلام نےمزید کہا کہ ''وزیراعلی یو گی آدتیہ ناتھ Chief Minister Yogi Adityanath کی حکومت میں کبھی کوئی فساد نہیں ہوا۔ اترپردیش میں بی جے پی دوبارہ حکومت اقتدار میں آرہی ہے اور ہم حکومت بنائیں گے۔''