ضلع مرادآباد کے کلکٹریٹ میں بھارتیہ کسان یونین کے کارکناں نے ڈی ایم کے ذریعہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے کہ' ان نئے زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔
کسان رہنما رَنویر سنگھ نے میمورنڈم کے ذریعہ مطالبہ کیا ہے کہ' گنّے پر کسانوں کی لاگت کو دیکھتے ہوئے گنّے کا دام متعیّن کیا جائے کسانوں کا گنّے کا بقایا دام مع سود دلایا جائے، بجلی اور بینکوں کا سر چارج معاف کیا جائے۔'
'مزید پڑھیں: 'زرعی قوانین سے کسانوں سے زیادہ عوام کا نقصان
انہوں نے مزید کہا کہ' 26 جنوری میں دلّی میں ہوئے ہنگامے کے دوران بے قصور کسانوں پر جو مقدمے لگائے گئے ہیں انہیں فوراً واپس لیا جائے۔ جو کسان جیل میں بند ہیں انہیں رہا کیا جائے۔ احتجاج کے دوران جو کسان شہید ہوئے ہیں ان کے خانوادہ کو ایک سرکاری نوکری اور انہیں سرکاری مدد فراہم کرائی جائے۔'