ہر شہر سے ذمہ داران لوگ عوام اور مذہبی رہنما کے ذریعے عوام کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کی رام مندر ایودھیا معاملے کا جلد فیصلہ آنے والا ہے۔
ریاست اتر پردیش کے ضلع سمبھل کے سرسی سادات کے مقامی و بھارت کے مشہور اور معروف اہلبیت شاعر جناب رضا سرسوی صاحب نے رام مندر ایودھیا فیصلہ آنے سے پہلے عوام سے اپیل کی ہے کے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا ہر مذہب کے لوگوں احترام کرنا چاہیے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاعر جناب رضا سرسوی نے کہا کہ جو انسان سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتا اس کو اس ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ اپنے بھارت ملک کا آئین سب سے اعلی آئین ہے۔ جو لوگ اس ملک کے آئین کے خلاف چلتے ہیں وہ نہ ملک کے وفادار ہیں اور ناکہ قوم کے۔