ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں کورونا واریئر 108 ایمبولینس ڈرائیوروں کا استقبال کیا گیا۔ امروہہ شہر کے نوجوان سماجی کارکنوں نے کورونا واریئر ایمبولینس ڈرائوروں پر پھول ڈال کر ان کا استقبال کیا۔اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ڈرائوروں کو ان نوجوانوں نے گمچھا اور ماسک فراہم کیے اور ان کی سلامتی کی دعا بھی کی۔
سماجی کارکن روہت سنگھ کی قیادت میں امروہہ کے نوجوانوں نے ایمبولینس ڈرائورس کا استقبال کیا۔