ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے گاؤں نوگاواں میں آئے دن چوری کے واقعات سے لوگ پریشان ہیں۔
گاؤں کو چورو مسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔ پچھلے برس اس گاؤں میں تقریبا 60 لاکھ کی چوری ہوئی تھی، جس کا آج تک انکشاف نہیں ہواہے، گذشتہ رات پھر چوروں نے دو جگہوں پر ہاتھ صاف کرکے تقریبا 10 لاکھ کی چوری کی ہے۔ مسلسل چوروں سے پریشان علاقے کے لوگ ریاستی حکومت کے خلاف ہاتھوں میں تختیاں اٹھائے انتخابی بائیکاٹ کے ساتھ گاؤں میں مظاہرے پر بیٹھے ہیں۔
نوگاواں کے باشندہ مدن پال نے بتایا کہ' چوروں نے مسلسل ان کے گاؤں کو نشانہ بنایا ہوا ہے، لیکن پولیس کچھ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ پہلی چوری کا انکشاف نہیں کیا گیا تھا اور پھر ایک بار چوری کی واردات پیش آئی، جس کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں:
امروہہ: کاٹن ویسٹ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی
امروہہ میں واقع تھانہ دیہات گاؤں رام نگر نوگاوا اسمبلی حلقہ کے تحت آتا ہے۔ نوگاوا میں 3 نومبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں، بی جے پی ضلع صدر برجیش چودھری کے گاؤں کے لوگوں نے ان کی پارٹی کے خلاف احتجاج شروع کردیاہے جس پر علاقے میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔اس معاملے کے تعلق سے اطلاع ملنے پر، سابق وزیر اور راشٹریہ لوک دل کے سینئر رہنما منویر چیکارا بھی موقع پر پہنچ گئے اور چوری کے انکشافات کا مطالبہ کیا۔ امروہہ کے سرکل افسر وجئے کمار رانا نے بتایا کہ' چوری کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی پورے معاملے کا انکشاف کیا جائے گا۔