عبداللہ اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے فرضی دستاویز کا سہارا لے کر انتخابات میں لڑے تھے۔ اس سلسلے میں رامپور کی تحصیل سوار ٹانڈہ سے بی ایس پی کے امیدوار نواب کاظم علی خاں نے شکایت درج کی تھی۔ انہوں نے عبداللہ اعظم پر الزام عائد کیا تھا کہ انتخابات کے وقت ان کی عمر 25 برس نہیں تھی، عبداللہ اعظم کو انتخابات میں اتارنے کے لیے فرضی دستاویز کا سہارا لیا گیا ہے'۔
ان کی شکایت پر الہ آباد ہائی کورٹ نے 27 ستمبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
رکن پارلیمان اعظم خاں پر الزام ہے کہ انہوں سنہ 2017 کے اسمبلی انتخابات کے دوران اپنے بیٹے عبداللہ آعظم کو میدان میں اتارنے کے لیے فرضی دستاویزات کا سہارا لیا تھا۔
جسٹس ایس پی کیسروانی کی بینچ نے اپنے فیصلے میں عبداللہ اعظم کی اسملی کی رکنیت رد کر دی ہے۔