کورونا وبا کے پیش نظر میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ يونیورسیٹی کے شعبہ اردو میں سہ روزہ اردو ویبینار کا آغاز ہوا۔ بين الاقوامی سطح پر مختلف زبانوں کے ادیبوں نے اپنے ادب سے دنیاں كو روشناس کرایا۔
ملک میں كورونا وبا کے خوف نے انسانی معمولات زندگی کو نہ صرف بری طرح متاثر کیا ہے بلکہ کام کرنے کے طریقہ کو بھی بدل کر رکھ دیا ہے، اجتماعی تقریبات سیمیناروں جلسوں کے انعقاد پر بھی پابندی ہے۔ تاہم ادبی اور ثقافتی پروگرام انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ منعقد کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز
اسی کڑی میں میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی جانب سے سہ روزہ ویبینار کا آغاز ہوا۔ 'سماجی تغیرات کا زبان و ادب پر اثرات'۔کے عنوان سے ہوئے اس بین الاقوامی ویبنار میں اردو زبان کے علاوہ ہندی انگریزی فارسی اور سنسکرت کے ماہرین نے اپنے مقالے پیش کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ ویبينار میں شرکت کی'۔