ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں مولانا کلب صادق کے انتقال پر سیاسی سماجی اور ادبی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم ملت اور سماج کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ مزید کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر بھی گہرے غم کا اظہار کیا۔
مولانا کلب صادق کے انتقال کی خبر پر عالم دین اور بین الاقوامی شخصیت کی جانب سے پورے ملک کے ساتھ میرٹھ کے بھی سیاسی سماجی اور ادبی حلقوں میں انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ ان شخصیات کا کہنا ہے کہ مولانا کلب صادق آپسی اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھنے کا کام کرتے تھے۔ان کا جانا پورے عالم کے لیے بڑا نقصان ہے۔جس کو کبھی بھی پر نہیں کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:
ایغور مسلمانوں کے حق میں پوپ فرانسس نے پہلی مرتبہ آواز بلند کی
ساتھ ہی کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما احمد پٹیل کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک ہی وقت میں دو بڑی شخصیات کے رخصت ہو جانے پر پورے ملک میں غم کا ماحول ہے۔ اب ضرورت ان شخصیات کے کاموں اور باتوں پر عمل کرنے کی ہے تاکہ ان کی بتائی ہوئی باتوں کے ذریعے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو سنوارا جا سکے۔