ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اور کورونا کی چین کو توڑنے کے لیے ایک دن کا لاک ڈاون نافذ کیا گیا، جس کا اثر شہر کے تمام علاقوں میں دیکھا گیا۔
لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے اور پنچایت انتخابات میں پولیس کی ڈیوٹی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سول ڈیفینس کے کارکنان کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروباریوں نے بھی بازار کو پوری طرح سے بند رکھا، جبکہ عوام کو ضرورت کا خیال رکھتے ہوئے ضروری اشیاء کی سپلائی کو جاری رکھا گیا ہے، لیکن بے وجہ سڑکوں پر گھوم رہے لوگوں کے خلاف کاروائی بھی کی جارہی ہے۔