موسم خریف کی اہم فصل دھان جو نہ صرف غذائی ضرورات کو پورا کرتی ہے بلکہ کسانوں کی آمدنی کا اہم ذریعہ بھی ہے، لیکن حالیہ بارش نے کسانوں کو مایوس کردیا ہے۔
تین سے چار ماہ کے درمیان تیار ہونے والا فصل دھان سے کسانوں کی امیدیں وابستہ ہیں، لیکن رواں برس دھان کی فصل نے کسانوں کو مایوس کردیا ہے۔
بارش کی وجہ سے دھان کی فصل کھیت ہی میں سڑ گئی ہے بیشتر کسانوں کے دھان کھیت میں دوبارہ اگنے لگے۔
بارش کی وجہ سے کسان میں مایوس ہے، کسانوں کو امید تھی کہ ایک بیگھا زمین میں تین کوئنٹل دھان کی پیداوار ہوگی لیکن بارش نے ان کی امید پر پانی پھیر دیا ہے۔ ایسے میں کسانوں نے جو دھان کی فصل میں خرچ کیا تھا وہ بھی اب ڈوبتا ہوا نظر آرہا ہے۔
حکومت دعوی کرتی رہی ہے کہ جب بھی قدرتی آفات یا بارش یا قحط سالی کا موقع ہوتا ہے تو حکومت کسانوں کی امداد کرتی ہے۔ مرکزی حکومت نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ کسان فصل بیمہ یوجنا کے ذریعے کسانوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے لیکن مغربی اترپردیش میں کسانوں کو سرکاری اسکیموں کا کچھ پتہ ہی نہیں ہے۔ ایسے میں متاثر کسان ان سکیم سے کتنا فائدہ اٹھا پائیں گے جو جو قابل فکر ہے۔