ETV Bharat / city

میرٹھ: امن ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے اصلاح معاشرہ مہم

ارادے نیک ہوں تو منزل آسان ہو جاتی ہے، میرٹھ کے خوشحال نگر  کی ایک 'امن ویلفیئر سوسائٹی' نے سماج میں پھیل رہی برائیوں کو ختم کرنے کے ارادہ سے مشرکہ طور پر ایک مہم کی شروعات کی اور مسلسل کامیابی حاصل کر رہی ہے۔

میرٹھ: امن ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے اصلاح معاشرہ مہم
میرٹھ: امن ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے اصلاح معاشرہ مہم
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 8:17 PM IST

میرٹھ کے اس علاقے کا نام خوشحال نگر کالونی رکھنے کے پیچھے شائد اس علاقے کے لوگوں کا مقصد اپنے علاقے کو خوش حال دیکھنا رہا ہو گا، لیکن میرٹھ کے پچھڑے علاقوں میں شمار یہ علاقہ نہ صرف بسنے کے بعد سے ہی بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار رہا بلکہ غیر قانونی کام کرنے والوں کی پناہ گاہ بن گیا، علاقے میں جوئے سٹے بازی اور نشے کے کاروباریوں کے خلاف مقامی لوگوں نے آواز اٹھائی اور زمینی سطح پر کوشش کر کے علاقے سے ان برائیوں کو کافی حد تک ختم کرنے میں کامیابی بھی حاصل کی۔

میرٹھ: امن ویلفیئرسوسائٹی کی جانب سے اصلاح معاشرہ مہم

میرٹھ کی امن ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعے اب مقامی افراد نہ صرف سماجی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے مسلسل کوشش کر رہے ہیں بلکہ تعلیمی اور سماجی بیداری کے لیے بھی اپنی جانب سے ہر طرح کی کوششیں کر رہے ہیں۔

سوسائٹی کی کوششوں سے علاقے کے ماحول میں ہو رہی تبدیلی کو مقامی باشندے بھی محسوس کر رہے ہیں۔اور سماجی تبدیلی کی ان کوششوں میں اپنا تعاون بھی کر رہے ہیں۔

خوشحال نگر کے لوگ اب اس سوسائٹی کے بینر تلے ہر جمعہ کو میٹنگ کا انعقاد کرتے ہیں اور اصلاح معاشرہ کے تعلق سے تبادلہ خیال کر کے زمینی سطح پر لائحہ عمل بھی تیار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.