ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کی شاہی جامع مسجد میں ایک بار پھر سے عبادت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
قریب 06 ماہ کے طویل عرصے کے بعد سبھی مذاہب کی عبادت گاہوں میں عبادت کی اجازت ملنے سے میرٹھ کی مساجد میں بھی آج نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر مسجد کے ذمہ داران نے حکومت اور انتظامیہ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیر سے ہی صحیح عبادت کی اجازت تو ملی۔ مقامی لوگوں کو امید ہے کہ جلد ہی 100 افراد کی قید بھی ختم ہو جائے گی۔