ETV Bharat / city

میرٹھ: کے ایم سی اسپتال انتظامیہ پر ملازم نے ہی لگائے سنگین الزامات

author img

By

Published : Jun 2, 2021, 2:24 PM IST

میرٹھ میں ایک نجی اسپتال کے آکسیجن گیس سپلائی یونٹ میں کام کرنے والے ملازم نے مریضوں کی جان سے کھلواڑ کرنے کا اسپتال انتظامیہ پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کرکے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے کمیٹی تشکیل دے کر جانچ کا حکم دے دیا ہے۔

incharge of the oxygen gas supply unit made serious allegations against kmc hospital management
میرٹھ: کے ایم سی اسپتال انتظامیہ پر اسپتال ملازم نے لگائے سنگین الزامات

ریاست اترپردیش، ضلع میرٹھ کے کے ایم سی اسپتال کی آکسیجن گیس سپلائی یونٹ کے انچارج نے اسپتال انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کیا ہے۔ اس تعلق سے ملازم نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔

اسپتال ملازم کا الزام ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں جس وقت مریضوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا تھا اور تیماردار اپنے مریضوں کے لیے اسپتال میں بیڈ اور آکسیجن حاصل کرنے کے لیے ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال کی خاک چھان رہے تھے ایسے میں کے ایم سی اسپتال نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گنجائش سے زیادہ مریضوں کو ایڈمٹ کیا۔

میرٹھ: کے ایم سی اسپتال انتظامیہ پر اسپتال ملازم نے ہی لگائے سنگین الزامات

جس کی وجہ سے تمام مریضوں کے لیے آکسیجن کی ضرورت پوری ناکر پانے کے سبب بڑی تعداد میں مریضوں کی موت ہوگئی۔ اسپتال ملازم کے مطابق اس سب سے پریشان ہوکر اس نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے تاکہ مریضوں کی جان لے رہے اسپتال انتظامیہ پر کاروائی کی جاسکے۔

وہیں دوسری جانب کے ایم سی اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے ساتھ لاپروائی برتنے اور علاج کے لیے موٹی رقم وصولنے کے معاملے سامنے آنے کے بعد میرٹھ کے ڈی ایم نے جانچ کمیٹی تشکیل دے کر جانچ شروع کروا دی ہے۔

کورونا کی دوسری لہر کے قہر کے دوران کے ایم سی اسپتال میں بڑی تعداد میں مریضوں کی اموات کے معاملے سامنے آئے تھے۔ ایسے میں اسپتال انتظامیہ پر لگائے گئے الزامات اگر صحیح ثابت ہوتے ہیں تو اس کے لیے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جانی ضروری ہے تاکہ دوسرے اسپتال اس سے عبرت حاصل کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.