نوئیڈا: اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں اسمبلی انتخابات 2022 کو آزادانہ، منصفانہ اور پرامن طریقے سے کرانے کے سلسلے میں آج این آئی سی میں ای وی ایم مشین اور وی وی پی اے ٹی مشین کی پہلی رینڈمائزیشن ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی قیادت میں مکمل ہوئی۔
اس دوران سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی یہاں موجود تھے۔ کمپیوٹر کے ذریعے پہلی رینڈمائزیشن کے بعد مشینوں کی اسمبلی وار فہرست سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ ضلع مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی قیادت میں ضلع میں انتخابات سے متعلق تمام کارروائیاں مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائنانس اینڈ ریونیو اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وندیتا سریواستو، انفارمیٹکس آفیسر پون منگل اور دیگر متعلقہ افسران، جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔