ETV Bharat / city

میرٹھ: منصبیہ عربی کالج میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی

پیغمبر اسلامﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے پر وسیم رضوی کے خلاف مسلمانوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

میرٹھ: منصبیہ عربی کالج میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Nov 16, 2021, 7:35 AM IST

اترپردیش میں میرٹھ کے منصبیہ عربی کالج میں بھی وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور وسیم رضوی کے پتلے کو نذر آتش کیا گیا۔

میرٹھ: منصبیہ عربی کالج میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیرمین وسیم رضوی نے کچھ روز قبل مبینہ طور پر پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی اور قرآن کریم کی بیحرمتی کی تھی جس کے بعد مسلمانوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔

اسی سلسلے میں آج میرٹھ کے منصبیہ عربی کالج میں وسیم رضوی کا پتلہ نذر آتش کیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ اور طالب علموں نے وسیم رضوی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ احتجاجی مظاہرہ کے دوران علماء کرام نے وسیم پر مذہبی اور سماجی منافرت پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ میں ایم آئی ایم کی ریلی کو کیوں نہیں ملی اجازت؟

ملک بھر میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.