اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں آئی تیزی کے پیش نظر میرٹھ پولیس کی جانب چیکنگ مہم چلائی جا رہی تھی۔ اسی مہم کے تحت آج میرٹھ کی لال کرتی تھانا علاقہ سے چوری کی گئی گاڑیوں کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے دو بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے چوری کی گئی تقریباً آدھا درجن گاڑیاں برآمد کیں۔
خاص بات یہ ہے گاڑی چوری کرنے والے اس گروہ کے ممبران آن ڈیمانڈ گاڑیاں چرانے کا کام کرتے تھے۔ پولیس گرفتار بدمعاشوں کے دوسرے ممبران کو تلاش رہی ہے اور یہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ لوگ چوری کی گاڑیاں کہاں کہاں بیچا کرتے تھے۔
مزید پڑھیں: مراد آباد: شہید سپاہیوں کے خاندان سے صحافیوں کی ملاقات
میرٹھ میں جس طرح سے آن ڈیمانڈ گاڑیوں کی چوری کے کام کو انجام دینے والے دو چوروں کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس اب اس کے تیسرے ساتھی کی بھی تلاش کر رہی ہے۔تاکہ چوری کی اور گاڑیوں کو بھی برآمد کیا جا سکے ۔