مغربی اتر پردیش میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے مطالبہ (HC Bench Demand in West UP) کو لے کر مطالبے کے پیش نطر ہائی کورٹ بینچ سنگھرش سمیتی کے اراکان مغربی اتر پردیش کے تمام اضلاع کے وکلا کے ہمراہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش کے شہر نویئڈا میں جیور ایئرپورٹ کے افتتاح کے لئے آنے والے ہیں۔
وزیر اعظم نریندرمودی کی جا نب سے تینوں زرعی قوانین کے واپسی کے اعلان کے بعد اب مغربی اتر پردیش ہائی میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے مطالبہ کو لے کرہائی کورٹ بینچ سنگھرش کمیٹی کے ارکین وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔
دراصل زرعی قوانین کو واپس لینے کے وزیراعظم کے اعلان کے بعد مغربی اتر پردیش میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے مطالبہ کو لیکر ہائی کورٹ بینچ سنگھرس سمیتی کے اراکین بھی اب پُر امید نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کہ جس طرح وزیراعظم نے زرعی قوانین کی واپسی کا اعلان کیا ہے اسی طرح مغربی اتر پردیش میں طویل عرصہ سے چلی آ رہی ہائی کورٹ بینچ کی وکلاء کے مطالبہ کی وہ تکمیل کرسکتے ہیں۔
مذکورہ مطالبہ کو لے کر مغربی اتر پردیش تمام اضلاع کے وکلا25 نومبر کو نویئڈا میں جیور ائرپورٹ کا افتتاح کرنے آ رہے وزیراعظم سے ملاقات کر کے ان کے سامنے اپنا مطالبہ رکھیں گے۔
وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعظم سے ان کی ملاقات نہیں ہو پاتی ہے تو وہ نویئڈا میں ہی ہزاروں وکلاء ٹریفک جام کر اپنے مطالبات کی تکمیل کے لئے کوشش کرینگے۔
مزید پڑھیں:میرٹھ: آشا ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ
واضح رہے کہ مغربی اتر پردیش میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے مطالبہ کو لے کر طویل عرصہ سے تحریک چل رہی ہے ۔تاہم کسی بھی حکومت نے اس پر غور و خوض نہیں کیا۔