ریاست اتر پردیش میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیکہ کاری مہم کامیاب بنانے کی کوشش کی جاری ہے۔
لیکن ساتھ میں ویکسین کی قلت بھی نظر آرہی ہے ۔ جس سے عوام پریشان ہے۔
ویکسین کی کمی سے متعلق میرٹھ کے چیف میڈیکل افسر سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن بیداری مہم کے تحت اب زیادہ لوگ ویکسین لگوا رہے ہیں ۔
جس کی وجہ سے اس طرح کے حالات پیدا ہوئے ہیں لیکن اب جلد ہی میرٹھ کو ضرورت کے مطابق ویکسین مل جائے گی اور آنے والے دنوں میں میرٹھ کے سبھی سینٹروں پر ویکسینیشن کا کام دوبارہ شروع کردیا جائے گا انہیں امید ہے کہ اب اس طرح کے حالات دوبارہ نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ٹیکہ کاری کے معاملے میں یوپی ملک میں سرفہرست
میرٹھ میں کورونا بیداری مہم کے بعد جس طرح سے اب عوام ویکسینیشن کے لئے سینکٹروں کی تعداد میں پہنچ رہی ہے اس کے لیے ضروری ہے محکمہ صحت میں ویکسین کی عدم دستیابی کو پورا کرنا ہوگا۔ اسی وقت کورونا ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب کہا جا سکتا ہے۔