ملک میں کورونا انفیکشن کے سبب لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے عوام کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں جمیعت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے غربا کی مدد کے لیے راشن کٹس تقسیم کی گئیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیاں منا سکیں۔
میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد غریب مزدوروں کے سامنے مشکل حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ ایسے میں ان غریب بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے جمعیت علماء ہند کی جانب سے راشن کٹس تیار کر غریبوں میں تقسیم کی گئی تاکہ وہ بھی عید پر اپنے گھروں میں خوشیاں منا سکیں۔ تنظیم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ رمضان میں ہر صاحب افراد کو ایسے غریبوں کی مدد کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے۔ کیوںکہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کسی کے سامنے سوال نہیں کرتے، لہذا اس طرح کے لوگوں کی بھی مدد کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: چاند نظر نہیں آیا، تمام رویت ہلال کمیٹیوں کا فیصلہ، عیدالفطر 14مئی کو
جمیعت علماء ہند کے ایک رکن نے کہا کہ میرٹھ میں کورونا کے قہر نے سماج کے سبھی طبقے کو متاثر کیا ہے۔ ایسے میں سماجی تنظیموں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پریشانی میں مبتلا لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئیں تاکہ وہ بھی اپنے گھروں میں عید منا سکیں۔