اترپردیش میں اقتدار پر فائز ہونے سے قبل بی جے پی نے صوبے کی سڑکوں کو ’گڑھا مکت‘ کرنے کا نعرہ دیا تھا لیکن پانچ سال مکمل ہونے کے باوجود سڑکوں کی حالت آج بھی خستہ ہے۔ خاص کر مسلم آبادی والے علاقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے سے ناراض سماجی وادی پارٹی کے کارکنوں نے ضلع کلکٹریٹ آفس پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے، ایسے میں شہر کی تمام سڑکوں کو فوری طور پر درست کرنا ضروری ہے تاکہ کاروباری اپنا کاروبار ٹھیک سے کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اندرون 15 یوم اگر ان کی مانگوں پر غور نہیں کیا گیا تو حکومت کے خلاف بھوک ہڑتال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
میرٹھ میں سڑکوں کی بدحالی کسی سے چھپی نہیں ہے، ایسے میں اب سماجوادی پارٹی نے خستہ حال سڑکوں کو لیکر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کی سہولت اور مفاد کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر سڑکوں کی تعمیر کرائے۔