سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک یادو کے زیرانتظام مجرموں کے خلاف تصادم کے ایک حصے کے طور پر ، پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب 20 ہزار کے انعامی بدمعاش کو مقابلے کے دوران گرفتار کرلیا گیا جبکہ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ جنکو علاج کے لئے ضلعی اسپتال بھیج دیا گیا
دراصل سینیئر سپریٹینڈنٹ آف پولیس ابھیشیک یادو نے کی قیادت میں تھانہ بوڈھانہ علاقہ کے جولا نہر کے پٹری علاقے میں چیکنگ کے دوران پولیس نے موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی تو بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کو گولی لگ گئی۔
وہیں جوابی کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھی بدمعاش پر فائرنگ کی جس میں بیس ہزار کا بنٹی نامی انعامی بدمعاش کو بھی گولی لگ گئی حالانکہ اس دوران بدمعاش پولیس سے چھپنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے ڈھونڈھ نکالا اور گرفتار کر لیا اور اس کے بعد اسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا
گرفتار بدمعاش کا نام بنٹی ولد چندرابن ساکن ٹاؤن اسٹیشن ہاسٹی پور میرٹھ ہے بتایا جا رہا ہے جس کے پاس سے پولیس نے موٹرسائیکل غیرقانونی اسلحہ اور کارتوس بھی برآمد کیے ہیں۔