ٹول سے گزر رہی لگزری گاڑی پر بی جے پی کا پرچم لگا ہوا تھا۔ یہ گاڑی سونی پت کے راستے دہائی ٹول پلازہ سے میرٹھ کی جانب جا رہی تھی۔
اس سلسلے میں ٹول ملازمیں نے بی جے پی رہنما سے ٹول ٹیکس دینے کو کہا تو وہ اپنی طاقت دکھانے لگے۔
ٹول ملازمین کے مطابق بی جے پی رہنما گاڑی سے اترے اور ٹول دیے بغیر بیریئر کو توڑ کر زبردستی گاڑی نکال لے گئے اور ان کی مخالفت کی تو وہ مارپیٹ پر آمادہ ہوگئے۔
بی جے پی لیڈر کی یہ ساری حرکتیں وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئیں۔