نوئیڈا: گورکھپور کے ایم پی روی کشن Gorakhpur MP Ravi Kishan نوئیڈا سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم ایل اے پنکج سنگھ BJP candidate from Noida and current MLA Pankaj Singh کی تشہیر کے لیے نوئیڈا پہنچے۔
انہوں نے ہزاروں کی بھیڑ کو خطاب کیا۔ اس درمیان ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ ساتھ ہی کووڈ پروٹوکول پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔ اس دوران کووڈ-19 پروٹوکول کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔ بی جے پی کارکنان اور لوگوں نے تمام اصول و ضوابط کو توڑا۔
روی کشن جب نوئیڈا پہنچے تو پوروانچل کے باشندے سڑک پر آگئے۔ روی کشن چوٹ پور کالونی، سیکٹر-63، نوئیڈا پہنچنے ۔
روی کشن نے چوٹ پور کالونی میں پنکج سنگھ کے لیے گھر گھر ووٹ مانگنے کا کام کیا ہے۔ اس دوران کووڈ-19 پروٹوکول اور ضابطہ اخلاق کی کھلے عام خلاف ورزی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Up Assembly Election 2022: نوئیڈا میں کانگریس کی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم
ماضی میں نوئیڈا، دادری اور جیور اسمبلیوں میں امیدواروں کے لیے ووٹ مانگنے کے دوران ضابطہ اخلاق اور COVID-19 پروٹوکول کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔ الیکشن افسر نے اس حوالے سے امیدوار کو نوٹس بھی جاری کیا لیکن کسی عوامی نمائندے کو نہ عوام کی فکر ہے اور نہ ہی ضابطہ اخلاق کی کوئی پرواہ ہے۔
اس درمیان ہے بی جے پی کے امیدوار پنکج سنگھ کی حمایت میں ووٹ مانگے اور بی جے پی حکومت کے حق میں قصیدہ پڑھے۔