ETV Bharat / city

میرٹھ۔: ٹریکٹرریلی میں کسانوں کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل - ٹریکٹرریلی میں کسانوں کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل

26 جنوری کو کسانوں کے ٹریکٹرمارچ کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے میرٹھ میں راشٹریہ لوک دل کے رہنما جینت چودھری نے کہا کہ' یوم جمہوریہ کو کسانوں کی حمایت کے طور پر منائیں۔

Breaking News
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 9:52 PM IST

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں راشٹریہ لوک دل کے رہنما جینت چودھری نے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے زرعی قوانین کے خلاف جاری مہم اور 26 جنوری کو کسانوں کے ٹریکٹر مارچ پروگروام کی تائید کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ' اس دن کو سبھی مناتے ہیں لیکن اس بار اس دن کو کسانوں کی حمایت کے طور پر منائیں'۔

میرٹھ۔: ٹریکٹرریلی میں کسانوں کے ساتھ کھڑے رہنے کی اپیل

ساتھ ہی یوگی حکومت کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' موجودہ ریاستی حکومت ذات برادری کے نام پر ریاست میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے'۔

مزید پڑھیں: بارہ بنکی: پنچایتی انتخابات کے لئے بی جے پی کی تیاری

انہوں نے کہا کہ' زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج اب حکومت سے آر پار کی لڑائی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ کسان 26 جنورری کی پریڈ میں ٹریکٹر مارچ نکالنے پر سخت رویہ اپنا رہے ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ حکومت کسانوں کے مطالبات کا کوئی حل نکال پاتی یا یہ لڑائی ایسے ہی جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.