ETV Bharat / city

میرٹھ: آن لائن تعزیتی اجلاس کا اہتمام - چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں آن لائن تعزیتی اجلاس

کورونا وائرس کے شکار اردو دنیا کے ادباء، شعراء اور مصنفین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں آن لائن تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

an online condolence meeting held in meerut
میرٹھ: آن لائن تعزیتی اجلاس کا اہتمام
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 7:45 AM IST

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے بھارت کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جس کی وجہ گذشتہ 6 روز سے تین لاکھ سے بھی زائد کیسز درج کیے گئے ہیں، وبا کی دوسری لہر نے جہاں ہر عام و خاص کو شکار بنایا ہے وہیں اردو ادب کے متعدد مشاہیر ادب کو بھی اپنا شکار بنایا۔

میرٹھ: آن لائن تعزیتی اجلاس کا اہتمام

گزشتہ ایک ماہ میں انجم عثمانی، اطہر عظیم، محمد تحسین افتخار، امام صدیقی، مشرف عالم ذوقی اور فرقان سنبھلی اردو ادب کے مشہور و معروف شخصیات کورونا کے شکار ہوکر دنیاء فانی سے رخصت ہو گئے۔

ان تمام مرحومین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں آن لائن تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اردو ادب کی ممتاز شخصیات نے آن لائن تعزیتی پروگرام میں شرکت کرکے مرحوم ادباء، شعراء اور مصنفین کے اردو ادب کی خدمات کو یاد کر تے ہو ئے کہا کہ مرحومین ادیب و شعراء کی خدمات کو رہتی دنیا تک ان کی تخلیقات کے ذریعے یاد کیا جاتا رہیگا

کورونا کے شکار اردو ادباء و شعراء کے انتقال پر جہاں انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی وہیں اس مہلک بیماری سے نجات کے لیے دعا بھی کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.